ایکس پروفائل سے عہد ہ ختم
سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں علیحدگی پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اپنے تصدیق شدہ ایکس پروفائل سے چیئرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس کا عہدہ ہٹا دیا۔۔۔
میر واعظ عمر فاروق نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن پرحکام کی جانب سے مسلسل یہ دباؤ ڈالا جا رہا تھا کہ وہ اپنے ایکس ہینڈل سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹائیں، لہذا پلیٹ فارم پر اپنی موجودگی برقرار رکھنے کیلئے وہ یہ ہٹانے پر مجبور ہوئے ہیں۔ایکس پر اپنے بیان میں میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ لوگوں تک رسائی کے اب بہت کم پلیٹ فارم ہی باقی بچے ہیں، جن میں ایکس بھی شامل ہے ، اسی لئے انہیں یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا ہے ۔ یاد رہے کہ میر واعظ عمر فاروق کے ایکس اکاؤنٹ پر دو لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔