کینیڈا : بھارتی طیارے کے پائلٹ کو نشے کی حالت میں پرواز سے اتار دیا گیا
وینکوور (اے پی پی)کینیڈا میں ایئر انڈیا کے بھارتی پائلٹ کو نشے کی حالت میں ہونے کی وجہ سے پرواز سے اتاردیاگیا ۔بتایاگیاہے کہ وینکوور میں ایئر انڈیا کی ایک بین الاقوامی پرواز اس وقت تاخیر کا شکار ہو گئی۔۔۔
جب ٹیک آف سے قبل ایک پائلٹ کو نشے کی حالت میں ہونے کے شبہ میں طیارے سے اتارا گیا۔ ایئرپورٹ پر موجود عملے کے ایک رکن نے پائلٹ کو شراب خریدتے ہوئے دیکھااور فوری طور پراس کی اطلاع متعلقہ حکام کو دی ۔