2025:امریکا میں 14ہزار600 افرادفائرنگ سے ہلاک

2025:امریکا میں 14ہزار600  افرادفائرنگ سے ہلاک

لاس اینجلس(اے پی پی)امریکا میں سال 2025کے دوران 40ہزار سے زیادہ افراد فائرنگ کا نشانہ بنے جن میں سے 14ہزار 600ہلاک اور 26ہزار ایک سو سے زیادہ زخمی ہوئے ۔۔۔

 لاس اینجلس گن وائلنس آرکائیو زتنظیم کی رپورٹ کے مطابق 2025 کے دوران بڑے پیمانے پر فائرنگ کے 407 واقعات ریکارڈ کئے گئے ۔ امریکی قانون کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں چار یا اس سے زیادہ افراد کے ہلاک یا زخمی ہو نے کی صورت میں اس واقعہ کو فائرنگ کا بڑا واقعہ تصور کیا جاتا ہے ۔ امریکا میں گزشتہ سال 24ہزار افراد نے آتشیں ہتھیاروں سے خودکشی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں