سوئٹزر لینڈ :آتشزدگی سے ہلاک افراد کی شناخت میں کئی دن لگ سکتے ،پولیس

سوئٹزر لینڈ :آتشزدگی سے ہلاک افراد  کی شناخت میں کئی دن لگ سکتے ،پولیس

کرانس مونٹانا(اے ایف پی)سوئٹز رلینڈ کے علاقے کرانس مونٹاناکے قصبے سوئس الپس کے بار میں آتشزدگی میں ہلاک ہونیوالے افراد کی شناخت میں مشکل پیش آرہی ہے اور ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہوسکاکہ آگ کس چیز سے لگی۔۔۔

 سوئس پولیس نے متنبہ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے ہر فرد کی شناخت کرنے میں دن یا ہفتے بھی لگ سکتے ہیں، جس سے خاندان اور دوستوں کو اذیت ناک انتظار کرنا پڑے گا۔ بار میں شعلوں کی لپیٹ میں آنے والے افراد کی صحیح تعداد ابھی تک واضح نہیں ہے اور پولیس نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ کتنے لاپتہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں