سوڈان میں جھڑپیں ،ایک ہفتے کے دوران 114 شہری ہلاک

سوڈان میں جھڑپیں ،ایک ہفتے  کے دوران 114 شہری ہلاک

دارفور (اے ایف پی)سوڈان کے علاقے دارفور میں فوج اور اس کے حریف نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملوں کے نتیجے میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 114 شہری ہلاک ہو گئے۔

قصبہ الزروق پر ڈرون حملوں میں 51 شہری جان سے گئے ، یہ علاقہ آر ایس ایف کے کنٹرول میں ہے ۔ دوسری جانب قصبہ کرنوی میں آر ایس ایف کے پانچ روزہ حملوں کے دوران 63 شہری ہلاک اور 17 زخمی ہوئے ۔ مقامی ہسپتالوں کے مطابق دارفور میں جاری لڑائی سے انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں