شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربات جنوبی کوریا کا ہنگامی اجلاس طلب
سیول(اے ایف پی،دنیامانیٹرنگ )شمالی کوریا نے اتوار کو مشرقی ساحل کے قریب سے متعدد بیلسٹک میزائل داغے۔
جنوبی کوریا کے دفتر قومی سلامتی نے ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے اس اقدام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق میزائل تجربات درست حملے کی صلاحیت بڑھانے، امریکا اور جنوبی کوریا کو چیلنج کرنے اور ہتھیاروں کی ممکنہ برآمد کیلئے کیے جا رہے ہیں۔ شمالی کورین رہنما کم جونگ اُن نے میزائل تیاری کی صلاحیت 250 فیصد بڑھانے اور نئی فیکٹریاں تعمیر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔