فلپائن: 6اعشاریہ4 شدت کا زلزلہ
منیلا (اے ایف پی)فلپائن کے جنوبی جزیرہ منڈاناؤ کے ساحل کے قریب بدھ کو 6اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ آیا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز سانتیاگو سے27 کلومیٹر مشرق میں تھا۔۔
زلزلے کی گہرائی 58اعشاریہ5 کلومیٹر تھی۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان یا تباہی کی رپورٹ نہیں ملی۔ سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ فلپائن پیسفک "رنگ آف فائر" پر واقع ہے جہاں زلزلے معمول ہیں۔