وینزویلا تیل فنڈز کاتحفظ ،ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے
واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت وینزویلا کے تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والے فنڈز کو امریکا میں محفوظ رکھا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق ان فنڈز کو عدالتوں یا قرض دہندگان کے ذریعے ضبط نہیں کیا جا سکے گا۔ وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ وینزویلا میں سیاسی و اقتصادی استحکام کی حمایت اور خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کیلئے یہ اقدام امریکی خارجہ پالیسی کے اہداف کو آگے بڑھانے کیلئے ضروری ہے۔