انقرہ: 50سال کی بدترین خشک سالی ، پانی کی قلت
انقرہ(اے ایف پی)ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں جاری پانی کی قلت کو گزشتہ پچاس برس کی بدترین خشک سالی اور آبادی میں تیز اضافے کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔
ڈیموں میں پانی کی سطح کم ہو کر ایک اعشاریہ بارہ فیصد رہ گئی ، مختلف علاقوں میں باری باری پانی کی فراہمی معطل کی جا رہی ہے ۔ شہری پینے کے پانی کیلئے نلکوں پر قطاروں میں کھڑے نظر آتے ہیں۔ واٹر اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 2025 میں بارشوں اور برفباری میں شدید کمی ریکارڈ کی گئی۔ صدر اردوان نے بلدیاتی انتظامیہ پر نااہلی کے الزامات عائد کیے ہیں تاہم سٹی ہال نے موسمیاتی تبدیلی اور شہری پھیلاؤ کو اصل وجہ قرار دیا ہے ۔