سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

تولہ سونا 3700روپے مہنگا، چاندی قیمت 270روپے بڑھنے سے نئی بلندی پر پہلی بارقیمت 8ہزار 465روپے ہوگئی، محفوظ سرمایہ کاری کا رجحان غالب، ماہرین

کراچی(کامرس رپورٹر)ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جس کے نتیجے میں چاندی عالمی و مقامی سطح پر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں 3 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا بڑھ کر 4 لاکھ 73 ہزار 262 روپے کی سطح پر جا پہنچا ہے جو ریکارڈ سطح سے چند قدم دور ہے ، اسی طرح ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 172 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 5 ہزار 745 روپے ہوگئی ہے ۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ چاندی 270 روپے مہنگی ہوکر پہلی بار 8 ہزار 465 روپے کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 37 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 509 ڈالر کی سطح پر ہے ، صرافہ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پرمہنگائی کے خدشات،جغرافیائی سیاسی کشیدگی، ڈالر کی اتار چڑھاؤ کی صورتحال اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں