یمن :سالم صالح مستعفی، وزیر خارجہ ڈاکٹرشایا محسن نئے وزیراعظم مقرر

 یمن :سالم صالح مستعفی، وزیر خارجہ  ڈاکٹرشایا محسن نئے وزیراعظم مقرر

ریاض (اے ایف پی)یمن کے وزیراعظم سالم صالح بن بوریک نے استعفی ٰ دیدیا اور ان کی جگہ وزیرخارجہ ڈاکٹر شایا محسن الزندانی کونیاوزیراعظم مقرر کردیاگیاہے ۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے 

 مطابق یمن کی صدارتی قیادت کی کونسل نے وزیر اعظم سالم صالح بن بوریک کا استعفی ٰ قبول کر لیا ہے اور ان کی جگہ وزیر خارجہ ڈاکٹر شایا محسن الزندانی کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا گیا ۔ سلیم صالح بن بوریک نے صدارتی لیڈرشپ کونسل کے چیئرمین رشاد العلیمی سے ملاقات کی اور نئی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کرنے کیلئے استعفیٰ پیش کیاتھا۔صدارتی کونسل نے اپنے بیان میں کہاہے کہ موجودہ حکومت نئی حکومت کے قیام تک تقرریوں اور برطرفیوں کو چھوڑ کر معاملات کو سنبھالتی رہے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں