اسرائیلی فوج کا خراب جنگی ہیلی کاپٹر ریسکیو کے دوران گر کر تباہ

اسرائیلی فوج کا خراب جنگی  ہیلی کاپٹر ریسکیو کے دوران گر کر تباہ

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک )مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے میں ایک اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ ایک خراب ہیلی کاپٹر کو منتقل

 کرنے کی کارروائی کے دوران پیش آیا تاہم حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ اسرائیلی بستی گوش عتصیون کے قریب ایک رہائشی علاقے کے نزدیک پیش آیا ۔ ہیلی کاپٹرمنتقلی کے دوران بلیک ہاک کو تھامنے والے حفاظتی آلات نے کام کرنا چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر زمین پر جاگرا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں