وینزویلا کی اپوزیشن رہنما کی ٹرمپ سے ملاقات، اپنا نوبیل امن انعام پیش کر دیا
واشنگٹن(اے ایف پی)وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچاڈو نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران اپنا نوبیل امن انعام کا تمغہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کر دیا، جسے صدر ٹرمپ نے قبول کر لیا ۔
وائٹ ہاؤ س حکام کے مطابق صدر ٹرمپ اس تمغے کو اپنے پاس رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ماریا کورینا ماچاڈو نے ان کی خدمات کے اعتراف میں یہ تمغہ پیش کیا، جو باہمی احترام کی علامت ہے ۔ماچاڈو نے ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تحفہ وینزویلا کے عوام کی آزادی کیلئے صدر ٹرمپ کے کردار کے اعتراف میں دیا گیا ہے ۔ ان کا کہناتھاکہ جب وقت آئے گا وہ وینزویلا کی صدر بھی بن جائیں گی ۔