سعودی عرب:اعضا عطیہ کرنیوالے 200افراد کیلئے شاہی اعزازات کا اعلان
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں اعضا عطیہ کرنے والے 200 افراد کیلئے شاہی اعزازات کا اعلان کیا گیا ہے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق خادم الحرمین
الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اعضا عطیہ کرنے والے 200 شہریوں کو کنگ عبدالعزیز میڈل (تھرڈ کلاس) دینے کی منظوری دی ہے ۔ اعضا عطیہ کرنے والوں کیلئے اعزازات کا اعلان انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہنے اور دیگر شہریوں کو بھی اعضا کے عطیات دینے کی ترغیب دینے کیلئے کیا جاتا ہے ۔