یوگنڈا :انتخابات کے دوران رکن پارلیمنٹ کے گھر پر فائرنگ ،10افراد ہلاک

یوگنڈا :انتخابات کے دوران رکن پارلیمنٹ  کے گھر پر فائرنگ ،10افراد ہلاک

کمپالا (اے ایف پی)یوگنڈا میں انتخابات کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے ۔

حکام نے انتخابات کے دوران انٹرنیٹ بلیک آؤٹ نافذ کر دیا تھا جواب تک  

جاری ہے ۔ وسطی یوگنڈا کے علاقے بوٹمبالا میں وائن پارٹی کے رکن پارلیمنٹ مووانگا کیومبی نے اے ایف پی کے نیروبی دفتر سے فون پر بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ان کے گھر پر دھاوا بول کر ان کی مہم کے 10 ایجنٹوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔ ان کی اہلیہ قانون کی پروفیسر زہرا نمپیو نے بتایا کہ 10 ایجنٹ گھر کے گیراج میں موجود تھے جب سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں