ہسپتال میں طبی معائنہ

 ہسپتال میں طبی معائنہ

ریاض(اے ایف پی) سعودی عرب کے 90 سالہ بادشاہ سلمان کا گزشتہ رو زریاض کے ایک ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا

۔مملکت کی شاہی عدالت نے سرکاری میڈیا پر شیئر کئے گئے ایک بیان میں کہاکہ ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں شاہ سلمان کاطبی معائنہ اورکچھ ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔بیان میں شاہ سلمان کی صحت کے حوالے سے وضاحت نہیں کی گئی ،واضح رہے شاہ سلمان پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا رہے اورانہیں پیس میکر بھی لگ چکاہے جبکہ انہوں نے 2020میں پتے کی سرجری کروائی تھی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں