رفح کراسنگ :یومیہ 150افراد کو غزہ سے جانے ،50کو داخلے کی اجازت
غزہ،بیروت(اے ایف پی)اسرائیل نے رفح کراسنگ 2 سال بعد پیدل آمدورفت کیلئے باضابطَہ کھول دی۔سخت سکیورٹی چیک کے بعد یومیہ تقریباً 150 فلسطینیوں کو غزہ سے باہر جانے اور 50 افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ ۔۔
غزہ سے بیمار اور جنگ میں زخمی افراد پیر کو رفح بارڈر سے مصر میں داخل ہونا شروع ہو گئے ۔ مصری حکام کے مطابق تین ایمبولینسیں مریضوں کو لے کر پہنچی ہیں۔ حزب اللہ کے سابق سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کے والد عبد الکریم نصراللہ انتقال کرگئے ۔ان کا انتقال حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے تقریباً ڈیڑھ سال بعد ہوا ہے ۔فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ نیشنل کونسل کے انتخابات یکم نومبر کو منعقد ہوں گے ۔یہ انتخابات پی ایل او کی پارلیمنٹ کیلئے ہوں گے ۔ یہ پہلا موقع ہو گا کہ نیشنل کونسل کے ارکان کا انتخاب براہِ راست عوامی ووٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔ صدارتی فرمان میں کہا فلسطین کے اندر اور بیرون ملک مقیم فلسطینیوں کو بھی ووٹ کا حق دیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ عوامی شمولیت یقینی بنائی جا سکے ۔واضح رہے حماس اور اسلامی جہاد پی ایل او کا حصہ نہیں ہیں۔