چین :بدعنوانی رپورٹ کی اشاعت معروف تحقیقاتی صحافی لیو ہو گرفتار

چین :بدعنوانی رپورٹ کی اشاعت معروف تحقیقاتی صحافی لیو ہو گرفتار

بیجنگ(اے ایف پی)چین میں بدعنوانی سے متعلق رپورٹ شائع کرنے پر معروف تحقیقاتی صحافی لیو ہو کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،جس کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔

 رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے چینی حکام کے اقدام کو آزاد صحافت پر حملہ قرار دیا ۔ پولیس کے مطابق لیو ہو اور ایک اور صحافی پر جھوٹے الزامات پھیلانے اور غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ تنظیم کا کہنا تھا چین میں آزاد رپورٹنگ کیلئے ماحول مسلسل محدود ہوتا جا رہا ہے ۔ چین صحافتی آزادی کے عالمی انڈیکس میں نچلے ترین ممالک میں شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں