مودی نے ملک بیچ دیا، امریکا سے تجارتی معاہدے پر شدید تنقید

مودی نے ملک بیچ دیا، امریکا  سے تجارتی معاہدے پر شدید تنقید

نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)بھارت میں امریکا کیساتھ تجارتی معاہدے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے ۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ مودی نے ملک کے مفادات پر سمجھوتہ کیا ،صنعت و کسانوں کے لیے نقصان دہ فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا مودی جی نے اس تجارتی معاہدے میں آپ کی محنت بیچ دی ہے کیونکہ وہ سمجھوتہ کر چکے ۔ انہوں نے ملک بیچ دیا ۔کانگریس کے جنرل سیکرٹری جیرام رمیش نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی نے مکمل طور پر ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ معاہدہ کسانوں کے ساتھ دھوکہ ہے ۔ صدر ٹرمپ کے اعلان کے مطابق بھارتی مصنوعات پر امریکی ٹیرف 50 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دیا گیا اور مستقبل میں 500 ارب ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات خریدی جائیں گی۔ ماہرین نے معاہدے کی مبہم شرائط اور زرعی شعبے پر ممکنہ اثرات پر تشویش ظاہر کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں