ابو ظہبی مذاکرات ،روس، یوکرین قیدیوں کے تبادلے پر متفق

ابو ظہبی مذاکرات ،روس، یوکرین قیدیوں کے تبادلے پر متفق

یوکرین جنگ بندی کیلئے بہت کام باقی،نمایاں کوششیں درکار ہیں:امریکی ایلچی روس کیساتھ جنگ میں ابتک 55ہزار فوجی ہلاک ، متعدد لاپتا:یوکرینی صدر

ابو ظہبی،کیف(اے ایف پی)امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین اور روس نے کئی ماہ بعد پہلی بار 314 قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کر لیا ہے ، تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی بھی بہت سے ضروری کام باقی ہیں۔ وٹکوف نے کہا دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ابھی بھی نمایاں کوششیں درکار ہیں،یوکرینی ترجمان رستم عمروف نے بتایا کہ یوکرین اور روس کے درمیان چار سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ابو ظہبی میں ہونے والے دو روزہ مذاکرات اب ختم ہو چکے ہیں۔تاہم انہوں نے نتائج یا مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ چار سالہ جنگ میں اب تک 55 ہزار یوکرینی فوجی میدانِ جنگ میں مارے جا چکے ہیں،بڑی تعداد میں افراد سرکاری طور پر لاپتا قرار دئیے گئے ہیں۔واضح رہے بی بی سی نے لڑائی میں مارے جانے والے تقریباً ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد کے ناموں کی تصدیق کی ہے ۔یوکرین کے ایک مسافر ٹرین پر تازہ روسی حملے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں