بھارتی ٹیچر نے 10لاکھ ڈالر کا گلوبل ٹیچر انعام جیت لیا
دبئی(دنیا مانیٹرنگ)بھارتی ٹیچر اور سماجی کارکن روبل ناگی نے 10لاکھ ڈالر کا گلوبل ٹیچر انعام جیت لیا ،ناگی کچی بستیوں میں تعلیمی مراکز قائم کرنے اور دیواروں پر تعلیمی نقش و نگار بنانے کیلئے مشہور ہیں۔۔۔
انہوں نے بھارت بھر میں 800 سے زائد مراکز قائم کیے جہاں بچوں کو باقاعدہ تعلیم کے ساتھ اضافی تربیت بھی دی جاتی ہے ۔ناگی نے کہا اس رقم سے وہ ایک ادارہ قائم کریں گی جو مفت پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرے گا ۔گزشتہ سال یہ اعزازسعودی عرب کے منصور المنصور کو دیا گیا تھا، جو مملکت میں غریبوں کیلئے اپنے کام کی وجہ سے مشہور ہیں۔