گوگل کی پیرنٹ کمپنی کی آمدنی پہلی بار400 ارب ڈالر سے متجاوز
سان فرانسسکو(اے ایف پی) گوگل کی پیرنٹ کمپنی ایلفابیٹ کی سالانہ مجموعی آمدنی پہلی بار 400 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔۔۔
سی ای او سندر پچائی کے مطابق مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری نے کمپنی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ کلاؤڈ آمدنی 48 فیصد بڑھ کر 17اعشاریہ7 ارب ڈالر ہو گئی جبکہ یوٹیوب اشتہارات سے 11اعشاریہ4ارب ڈالر حاصل ہوئے ۔ کمپنی نے 2026 میں اے آئی انفراسٹرکچر کیلئے سرمایہ کاری دگنی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔