ٹرمپ خاتون صحافی کیٹلن پر برہم،بدترین رپورٹر قرار دیا
واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ)ٹرمپ اوول آفس میں پریس کانفرنس کے دوران خاتون صحافی پر برہم ہوگئے ۔صحافی کیٹلن کولنز نے ٹرمپ سے ایپسٹین سے متعلق سوال پوچھا تو وہ طیش میں آگئے ۔۔۔
امریکی صدر نے خاتون صحافی سے کہا کہ آپ ایک بدترین رپورٹر ہیں، سی این این کی ریٹنگز آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے کم ہے ۔میں آپ کو 10 سال سے جانتا ہوں ، کبھی آپ کو مسکراتے ہوئے نہیں دیکھا، کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کیوںنہیں مسکراتیں؟ کیونکہ آپ جانتی ہیں کہ آپ سچ نہیں بول رہی ہیں۔امریکی صدر نے کیٹلن سے کہا کہ آپ ایماندار نہیں ہیں اور آپ کے ادارے کو اس بات پر شرمندہ ہونا چاہیے ۔