اقوام متحدہ کا انسانی حقوق ادارہ بقا کی جنگ میں مصروف
جنیوا (اے ایف پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے خبردار کیا ہے کہ ان کا ادارہ فنڈز کی کمی کے باعث بقا کی جدوجہد کررہا ہے۔۔
، انھوں نے 2026 میں عالمی انسانی حقوق کے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے 4 سو ملین ڈالر کی ہنگامی اپیل کا آغاز کیا ہے ۔گزشتہ سال 2025 میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے دفتر کے منظور شدہ باقاعدہ بجٹ جو جنرل اسمبلی نے طے کیا ، 246 ملین ڈالر تھا، مگر صرف191اعشاریہ5ملین ڈالر فراہم ہوئے ۔