بھارت:3بہنوں کی خودکشی پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

بھارت:3بہنوں کی خودکشی پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی پولیس نے تین بہنوں کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جن کی عمر 12، 14 اور 16 سال تھی۔۔۔

پولیس کے مطابق والدین نے حال ہی میں ان کے ڈیوائسز قبضے میں لے کر بچیوں کو پسندیدہ کوریائی گیمز، موسیقی اور ڈرامے دیکھنے سے روکا تھا، جس کے بعد انہوں نے خودکشی کی،بدھ کو بچیوں نے دارالحکومت نئی دہلی کے مضافات غازی آباد میں اپنے گھر سے چھلانگ لگا دی تھی ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی سکرین ٹائم اور آن لائن مواد بچوں کی ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال رہا ہے ، جس سے بھارت سمیت کئی ممالک میں بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندیوں پر غور بڑھ گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں