بھارت :فرید آباد جیل میں مسلمان قیدی چاقو کے وار سے قتل
فرید آباد(اے پی پی)بھارتی ریاست ہریانہ کی جیل میں ایک مسلمان قیدی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ مقتول عبدالرحمن ضلع فرید آباد کی نیملہ جیل میں قید تھا۔
عبدالرحمن کومقبوضہ کشمیر سے حال ہی میں جیل میں منتقل کئے جانیوالے ہندو قید ی ارون چودھری نے قتل کیا ۔ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق ارون نے عبدالرحمن پر تیز دھار ہتھیار سے وار کیا ، وہ جیل کے احاطے میں موقع پر دم توڑ گیا۔