جرمن چانسلر کی اہلیہ شوہر کیساتھ سائیکل سواری کے دوران زخمی
برلن ( مانیٹرنگ نیوز )جرمن چانسلر فریڈرش میرز کی اہلیہ شارلوٹے میرس اپنے شوہر کے ساتھ سائیکل سواری کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئیں۔
سرکاری ترجمان کے مطابق انہیں احتیاطاً ہسپتال لے جایا گیا، تاہم کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی اور طبی معائنے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ حادثے کے وقت انہوں نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔