مڈغاسکر:سمندری طوفان 20 افراد ہلاک،15 لاپتا
انٹاناناریوو(اے ایف پی) مڈغاسکر میں طاقتور سمندری طوفان "گزانی" نے تباہی مچا دی، تیز ہواؤں اور سیلاب کے باعث 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔۔۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق طوفان 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوسرے بڑے شہر تواماسینا سے ٹکرایا، جہاں گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور وسیع پیمانے پر سیلاب آیا۔ 15 افراد لاپتا بھی ہیں ، حکام کا کہنا ہے کہ نقصانات کا مکمل تخمینہ ابھی لگایا جا رہا ہے ۔