فرانس حملہ کرنیوالاہے ،شہری جنگ کی تیاری کریں :نائیجر حکومت، فرانسیسی فوج کی تردید
نیامی(اے ایف پی)نائیجر کی حکمران فوجی حکومت نے شہریوں کو فرانس کے خلاف ممکنہ جنگ کی تیاری کی ہدایت کی ہے ۔۔
جنتا کے چیف آف سٹاف آمادو ایبرو نے نوجوانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس ملک پر حملہ کرنے والا ہے ۔ فرانسیسی فوج نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی فوجی مداخلت نہیں کی جائے گی اور یہ محض اطلاعات کی جنگ ہے ۔واضح رہے نائیجر اور فرانس کے درمیان یورینیم کے کاروبار اور قومی جائیداد پر تنازع بھی شدت اختیار کر چکا ہے ۔