جرمنی :غیر ملکی ڈاکٹرز کی تعداد ایک دہائی میں دو گنا ہو گئی
برلن (دنیامانیٹرنگ)جرمنی کے وفاقی دفتر شماریات نے بتایا کہ گزشتہ دس برسوں میں جرمنی میں کام کرنے والے غیر ملکی ڈاکٹرز کی تعداد دو گنا سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔
2024ئمیں 64 ہزار ڈاکٹر ایسے تھے جن کے پاس جرمن شہریت نہیں تھی، جو مجموعی ڈاکٹروں کا 13 فیصد بنتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں 2014 میں یہ تعداد 30 ہزار (7 فیصد)تھی۔ مجموعی طور پر ایک لاکھ 21 ہزار تارکین ڈاکٹر ہیں جو ملک میں تمام ڈاکٹرز کا تقریباً 25 فیصد بنتے تھے ۔