سیالکوٹ سٹالینز کا اس وقت واحد مالک ہوں:حمزہ مجید

سیالکوٹ سٹالینز کا اس وقت واحد مالک ہوں:حمزہ مجید

پارٹنرشپ کیلئے لوگوں پر اعتبار کیا لیکن بدلے میں دھوکہ ملا، میڈیا سے گفتگو

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم سیالکوٹ سٹالینز کے مالک حمزہ مجید کا کہنا ہے کہ میں ٹیم کا اس وقت واحد مالک ہوں۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ مجید نے بتایا کہ پارٹنرشپ کے لیے میں نے لوگوں پر اعتبار کیا اور بدلے میں لوگوں نے دھوکہ دیا۔انہوں نے کہا کہ بڈ کے موقع پر ایک پارٹنر ہمارے ساتھ تھے مگر دونوں کی سوچ الگ تھی۔حمزہ مجید نے کہا کہ پہلے پارٹنر کے الگ ہونے کے بعد محمد شاہد سے پارٹنر شپ پر بات ہوئی۔ ان کے ساتھ صرف بات چیت ہوئی اور ان کی زبان پر اعتبار کیا۔ چند دن بعد محمد شاہد نے مجھے ایک پیمنٹ سلپ دی جو بعد میں جعلی نکلی، جب میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔حمزہ مجید نے کہا محمد شاہد کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ محمد شاہد سمیت سب کو قانونی نوٹس بھجوا رہا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وسیم اکرم ہمارے ہیرو ہیں، ان کی قدر کرتے ہیں، ان کو یقینی طور پر ٹیم کا حصہ بنانے کی کوشش کریں گے ۔حمزہ مجید نے بتایا کہ کامل خان کو کرکٹ کی نالج ہونے کی وجہ سے کرکٹ معاملات دیکھنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔حمزہ مجید کے مطابق سیالکوٹ سٹالینز کا صرف فیس بک اور ایکس کا پیج آفیشل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں