رونالڈو نے گزشتہ برس 2روزے رکھے ،ساتھی کھلاڑی کا انکشاف
ریاض(سپورٹس ڈیسک)غیر مسلم پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ بھی روزے رکھ رہے ہیں۔۔۔
رونالڈو اس وقت سعودی عرب کے کلب النصر سے وابستہ ہیں ۔النصر کے سابق کھلاڑی شائے شراحیلی نے ان افواہوں پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ گزشتہ سال رونالڈو نے رمضان المبارک کے پہلے دو دن مسلم کھلاڑیوں کے ساتھ روزہ رکھا تاکہ وہ محسوس کر سکیں کہ مسلمان روزے کے دوران کیا محسوس کرتے ہیں۔