ماسکو میں خود کش حملہ ،پولیس افسر ہلاک، 2افراد زخمی

ماسکو میں خود کش حملہ ،پولیس  افسر ہلاک، 2افراد زخمی

ماسکو،پیرس (اے ایف پی)روس نے کہا ہے کہ منگل کو ماسکو میں ایک ٹرین سٹیشن کے باہر خودکش حملے میں ٹریفک پولیس افسر ہلاک اور دوافراد زخمی ہو گئے۔

روس کی وزارتِ داخلہ کے مطابق حملہ آور پولیس کی گاڑی کے قریب آیا اور دھماکا کر دیا ، حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ جی7 ممالک کے رہنماؤں نے روس کی یوکرین کیخلاف جنگ کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر ایک مشترکہ بیان میں یوکرین کیلئے غیر مشروط حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔مشترکہ بیان میں امریکا ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، کینیڈا اور جاپان کے رہنماؤں نے یوکرین کی خودمختاری کیلئے مالی اور فوجی مدد جاری رکھنے پر زور دیا۔کریملن ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ یوکرین میں روس کے تمام جنگی اہداف ابھی تک حاصل نہیں ہوئے ،فوجی کارروائی جاری رہے گی۔اس سے قبل یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا تھا کہ صدر پیوٹن یوکرین پر قبضہ کرنے کے مقصد میں ناکام رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں