ایپسٹین کا لڑکیوں کی سمگلنگ کیلئے برطانوی ایئربیس کا استعمال، تحقیقات شروع

ایپسٹین کا لڑکیوں کی سمگلنگ  کیلئے برطانوی ایئربیس کا  استعمال، تحقیقات شروع

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)جنسی سکینڈل کے مجرم جیفری ایپسٹین نے ممکنہ طور پر برطانوی ایئربیس کا بھی استعمال کیا۔۔۔

ایسی رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ جیفری ایپسٹین اپنے نجی طیاروں کے ذریعے خواتین کو برطانیہ لاتا تھا اور ممکنہ طور پر رائل ایئر فورس کے اڈوں پر لینڈنگ بھی کی ہو،بتایاجارہاہے کہ دسمبر 2000 میں ایپسٹین کا نجی جیٹ نورفوک ایئر بیس پر اترا تھا اور ایپسٹین نے برطانیہ کے شہزادے پرنس اینڈریو کے ساتھ شاہی رہائش گاہ سندرنگھم ہاؤس کا دورہ کیا ۔برطانوی وزیرِ دفاع جان ہیلی نے برٹش رائل ایئر فورس اڈے استعمال کرنے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں