اسرائیل نے پھرفائربندی توڑ دی ، حملوں میں8فلسطینی شہید

اسرائیل نے پھرفائربندی توڑ دی ، حملوں میں8فلسطینی شہید

غزہ اوربیت لہٰیہ میں طیاروں کی بمباری ، فائرنگ ،خان یونس میں ڈرون حملہ

 غزہ سٹی (اے ایف پی)اسرائیل نے ایک بار پھر فائربندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 8 فلسطینیوں کو شہید کردیا ۔غزہ کی شہری دفاع کی وزارت نے بتایاکہ جمعہ  کے روز وسطی غزہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے دو افرادشہید ہوئے اور جنوبی شہر خان یونس میں ایک ڈرون حملے میں تین افراد شہید ہوئے ۔شمالی شہر بیت لہٰیہ میں اسرائیلی فائرنگ کے 2الگ الگ واقعات میں 2فلسطینی جبکہ وسطی غزہ میں ایک حملے میں ایک اورفلسطینی شہید ہوگیا۔دوسری طرف اسرائیلی پابندیوں کے باوجود تقریباً ایک لاکھ فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نمازِ جمعہ ادا کی۔رمضان المبارک کے آغاز پر اسرائیلی حکام نے جمعہ کی نماز کیلئے مسجدِ اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں تاہم روزانہ اجازت ناموں کے ساتھ صرف 10 ہزار فلسطینیوں کو مسجدِ اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دی جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں