جرمنی : ہزاروں طلبا کا فوجی بھرتی مہم کیخلاف ملک گیر احتجاج،کلاسز کا بائیکاٹ

جرمنی : ہزاروں طلبا کا  فوجی بھرتی مہم کیخلاف  ملک گیر احتجاج،کلاسز کا بائیکاٹ

برلن(اے ایف پی)جرمنی میں ہزاروں طلبانے فوجی بھرتی مہم کے خلاف ملک گیر احتجاج کرتے ہوئے کلاسز کا بائیکاٹ کر دیا۔۔۔

دارالحکومت برلن میں تقریباً تین ہزار طلبا جمع ہوئے جبکہ دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کیے گئے ۔ مظاہرین کو خدشہ ہے کہ مستقبل میں لازمی فوجی سروس دوبارہ متعارف کرائی جا سکتی ہے ۔ جرمن حکومت فوج کو مضبوط بنانے کیلئے نوجوانوں کی بھرتی بڑھانا چاہتی ہے ۔ منصوبے کے تحت فعال فوجیوں کی تعداد 2030 تک 1 لاکھ 85 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ 60 ہزار کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں