چین :15ویں 5سالہ منصوبے کا اعلان،جی ڈی پی دگناکرنیکا ہدف

چین :15ویں 5سالہ منصوبے کا اعلان،جی ڈی پی دگناکرنیکا ہدف

سائنس و ٹیکنالوجی میں خود انحصاری،ثقافتی اثرورسوخ بڑھانے کی کوشش کی جائیگی اوسط عمر 80 سال تک بڑھانے اور فضائی آلودگی کم کرنے کے اقدامات شامل ہیں

بیجنگ(اے ایف پی)چین نے اقتصادی اور سماجی اہداف کیلئے 141 صفحات پر مشتمل 15ویں پانچ سالہ منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔ جس کے تحت جی ڈی پی کو دگنا کرنے ، سائنس و ٹیکنالوجی میں خود انحصاری بڑھانے ، اور ثقافتی اثرورسوخ بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔ منصوبے میں شہری بے روزگاری کوساڑھے 5فیصد سے کم کرنے ، اوسط عمر 80 سال تک بڑھانے اور فضائی آلودگی کم کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔ حکومت  تحقیق و ترقی میں سالانہ 7 فیصد سے زائد سرمایہ کاری کی توقع رکھتی ہے اور اعلیٰ تعلیم و آمدنی میں اضافہ بھی منصوبے کا حصہ ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں