بھارت کے لاپتہ سخوئی طیارے کا ملبہ مل گیا دونوں پائلٹ ہلاک
نئی دہلی (آئی این پی)بھارت کے لاپتہ ہونے والے سخوئی طیارے کا ملبہ مل گیا دونوں پائلٹ ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی۔۔۔
جنگی طیارہ تربیتی مشن کے دوران شمال مشرقی بھارتی ریاست آسام میں گر کر تباہ ہوا۔بھارتی فضائیہ کے مطابق سخوئی طیارہ جمعرات کی شام مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 42 منٹ پر آسام کے شہر جورہاٹ سے اڑا تھا، تاہم بعد ازاں اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔