جنگ مخالف پالیسی،ترکیہ میں سپین کیلئے محبت کی لہر دوڑ گئی
انقرہ(اے ایف پی) حالیہ دنوں میں ترکیہ میں سپین کیلئے محبت کی لہر دوڑ گئی ہے ، کیونکہ سپین نے مشرق وسطیٰ کی جنگ میں امریکی فوج کے استعمال کی مخالفت کی۔
سوشل میڈیا پر ترک اور ہسپانوی پرچم ساتھ ساتھ دکھائی دیتے ہیں، اور فوٹوز و میمز میں ہاتھی اور بھیڑیا کے ذریعے دوستی کی علامت دیکھی جاتی ہے ۔ سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے امریکی دباؤ کے باوجود "ناٹ ٹو دا وار" کا موقف اپنایا، جس نے ترکیہ میں عوامی دل جیت لیے۔