سوئٹزرلینڈ میں ماحولیاتی فنڈ کے قیام کی تجویز مسترد

سوئٹزرلینڈ میں ماحولیاتی فنڈ  کے قیام کی تجویز مسترد

جنیوا (اے ایف پی)سوئٹزرلینڈ میں ہونیوالے ریفرنڈم میں ووٹرز نے عالمی حدت اور اس کے اثرات سے نمٹنے کیلئے اربوں ڈالر کے ماحولیاتی فنڈ کے قیام کی تجویز بھاری اکثریت سے مسترد کر دی۔

سرکاری نتائج کے مطابق اس تجویز کے خلاف 70.7 فیصد ووٹ آئے جبکہ ریفرنڈم میں 55.5 فیصد ووٹرز نے حصہ لیا۔سوئٹزرلینڈ کے براہِ راست جمہوری نظام کے تحت کسی بھی معاملے کو عوامی ووٹنگ کے لیے پیش کرنے کیلئے1 لاکھ دستخط درکار ہوتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں