پوپ لیو کی مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے ،امن کیلئے دعا

پوپ لیو کی مشرق وسطیٰ میں جنگ  کے خاتمے ،امن کیلئے دعا

ویٹیکن سٹی(اے ایف پی)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے اتوار کو دعا کی کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ جلد ختم ہو اور خطے میں امن قائم ہو۔

امریکی نژاد پوپ نے اینجلس میں دعا کے بعد کہا کہ جاری جنگ کے مناظر گہری پریشانی پیدا کر رہے ہیں اور خطے میں پھیلتی نفرت اور خوف کے ماحول کے ساتھ دیگر ممالک بشمول لبنان دوبارہ عدم استحکام کا شکار ہو سکتے ہیں۔پوپ نے پرامن مذاکرات کیلئے آواز بلند کرنے کی بھی اپیل کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں