عالمی منڈی میں رات گئے تیل کی قیمتوں میں کمی
نیویارک(رائٹرز)امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچنے کے بعد رات گئے کم ہونا شروع ہوگئیں ۔۔۔
،دن کے دوران خام تیل کی قیمتیں 29 فیصد بڑھ کر 120ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی تھیں۔ جی7 ممالک نے بڑھتی قیمتوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اسٹریٹجک تیل ذخائر استعمال کرنے پر غور کیا جس کے بعد برطانوی کروڈ آئل 98اعشاریہ96ڈالر فی بیرل اور امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی ٹریڈ 94اعشاریہ77ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔ٹی وی رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں دس فیصد کمی ہوئی اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل 84 اعشاریہ 64ڈالر فی بیرل ہو گیاجبکہ برطانوی خام تیل بھی بڑی کمی کے بعد 87 اعشاریہ 49ڈالر فی بیرل پر تک آ گیا۔