75فیصد جاپانی ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے مخالف
ٹوکیو(دنیا مانیٹرنگ)جاپان میں ایک حالیہ سروے کے مطابق تقریباً 75فیصد شہری امریکا اور اسرائیل کے ایران پر جاری حملوں کی مخالفت کرتے ہیں۔
رائے شماری میں صرف 7 فیصد نے حملوں کی حمایت کی جبکہ 17 فیصد غیر جانبدار رہے ۔سروے کے مطابق ایران پر حملوں کی مخالفت جاپان کی تمام سیاسی جماعتوں کے حامیوں میں پائی گئی، عوامی رائے سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاپان میں اس تنازع پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔