پیرس میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات شروع
بیجنگ (اے ایف پی)امریکا اور چین کے اعلیٰ حکام کے درمیان تجارتی امور پر مذاکرات اتوار کو پیرس میں شروع ہوگئے۔
یہ مذاکرات ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی متوقع ملاقات سے چند ہفتے قبل ہو رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ تجارتی مسائل پر بات چیت کر رہے ہیں۔ پیرس میں اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم کے ہیڈکوارٹر میں دو روز تک مذاکرات جاری رہیں گے۔