ایکس پر جنگی اے آئی ویڈیوز کی بھر مار، فیک مواد پھیلنے لگا

ایکس پر جنگی اے آئی ویڈیوز  کی بھر مار، فیک مواد پھیلنے لگا

واشنگٹن (اے ایف پی)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایران میں قید امریکی فوجیوں، اسرائیلی شہروں کی تباہی کے مناظر اور امریکی سفارت خانوں میں آگ بھڑکانے والی اے آئی سے بنائی گئی ویڈیوز کی بھر مار ہے۔۔۔

 جس میں فیک مواد مسلسل پھیل رہا ہے ،حالانکہ ایکس کی پالیسی کے تحت اگر کوئی صارف مصنوعی ویڈیوز کا ذکر کیے بغیر جنگی مواد پوسٹ کرے تو 90 دن کیلئے ریونیو شیئرنگ پروگرام سے معطل کیا جائے گا، دوبارہ خلاف ورزی پر مستقل پابندی ہوگی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود اے آئی ویڈیوز کا سیلاب جاری ہے ، صارفین اکثر حقیقت اور فریب میں فرق نہیں کر پاتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں