بھارت:بنگلہ دیشی طالبعلم رہنماعثمان ہادی کے قتل کیس میں ایک اور ملزم گرفتار

بھارت:بنگلہ دیشی طالبعلم رہنماعثمان  ہادی کے قتل کیس میں ایک اور ملزم گرفتار

کولکتہ (اے ایف پی)بھارتی پولیس نے بنگلہ دیش کے طالبعلم رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل کیس میں معاونت کے الزام میں ایک اور بنگلہ دیشی شہری کو گرفتار کر لیا۔

مغربی بنگال کی سپیشل ٹاسک فورس کے مطابق فلپ سانگما پر الزام ہے کہ اس نے قتل کے مرکزی ملزموں کو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے میں مدد دی۔شریف عثمان ہادی کو 12 دسمبر کو ڈھاکہ  میں نقاب پوش حملہ آوروں نے گولی مار دی تھی اور وہ بعد میں سنگاپور کے ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم فیصل کریم مسعود اور عالمگیر حسین حملے کے بعد سرحد عبور کر کے بھارت فرار ہوگئے تھے ۔پولیس نے دونوں ملزموں کو 8 مارچ کو گرفتار کر لیا تھا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں