مجتبیٰ خامنہ ای کیسے محفوظ رہے ؟ لیک آڈیو میں انکشاف

 مجتبیٰ خامنہ ای کیسے محفوظ رہے ؟  لیک آڈیو میں انکشاف

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)امریکا اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو ایران کے لیڈر شپ کمپائونڈ پر کیے گئے حملے کے بارے میں کچھ نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

برطانوی اخبار کو موصول ہونے والی ایک لیک آڈیو میں انکشاف ہوا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای میزائل حملے سے چند ہی لمحے پہلے کسی کام کی وجہ سے کمپاؤنڈ سے باہر نکلے تھے ۔آیت اللہ خامنہ ای، ان کے خاندان کے افراد اور ایرانی قیادت کو ایک ہی وقت میں نشانہ بنانے کی کوشش میں ایران کے مقامی وقت کے مطابق لیڈر شپ کمپائونڈ کو صبح 9 بج کر 32 منٹ پر نشانہ بنایا گیا۔لیک ہونے والی یہ آڈیو ریکارڈنگ آیت اللہ علی خامنہ ای کے دفتر میں پروٹوکول کے سربراہ مظاہر حسینی کی تھی، جو 12 مارچ کو تہران میں ایک میٹنگ کے دوران خطاب کر رہے تھے ۔رپورٹ میں لیک آڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے دوران مجتبیٰ خامنہ ای محفوظ رہے ، بس ان کی ٹانگ پر معمولی چوٹ آئی تھی جبکہ ان کی بیوی زہرہ حداد عادل اور بیٹا شہید ہو گئے ۔رپورٹ کے مطابق امریکا نے دفتر کے احاطے کے متعدد حصوں کو بیک وقت نشانہ بنایا، جن میں آیت اللہ خامنہ ای کے خاندان کے کئی افراد کی رہائش گاہیں بھی شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں