بونڈائی بیچ حملہ :ملزم کے اہلخانہ کو قتل کی دھمکیاں
سڈنی(اے ایف پی)بونڈائی بیچ میں یہودی تہوار پر فائرنگ کے کیس میں گرفتار ملزم نوید اکرم کی والدہ، بھائی اور بہن کو قتل کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔۔۔
ملزم نے عدالت سے اہلخانہ کے نام، تصاویر اور گھر کا پتہ میڈیا سے ہٹانے کی درخواست کی۔نوید اکرم پر دہشت گردی، 15 قتل اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزامات ہیں۔ملزم کے وکیل نے بتایا کہ اہلخانہ کا واقعے سے کوئی تعلق نہیں ۔ عدالت نے مقدمے کی رپورٹنگ پر عبوری فیصلہ 2 اپریل کو سنانے کا اعلان کیا ہے ۔