دمشق :مسیحی علاقوں میں شراب فروخت کرنیکی اجازت
دمشق(اے ایف پی)شامی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ شہر بھر میں ریستورانوں اور نائٹ کلبوں میں شراب کی فروخت پر پابندی ہوگی۔
صرف باب توما، قصاعہ اور باب شرقی کے مسیحی علاقوں میں محدود سٹورز میں اجازت ہوگی۔ شراب بیچنے والے کاروبار مساجد، سکولوں، قبرستان اور پولیس دفاتر سے کم از کم 75 میٹر دور ہوں گے ۔ موجودہ دکانوں کو تین ماہ میں نئے قواعد پر عمل کرنا ہوگا۔ دوسری جانب لبنان نے معاہدے کے تحت 130 سے زائد شامی قیدیوں کو ان کے وطن منتقل کر دیا۔