لیلۃ القدر پر بھی نظر بند
سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض حکام نے کشمیری مسلمانوں کو ایک بار پھر لیلۃ القدر کے مقدس موقع پر تاریخی جامع مسجد سرینگر میں عبادت کرنے سے روک دیا۔
قابض حکام نے جامع مسجد کے تمام دروازوں کو تالے لگا دئیے اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کر دیا۔ یہ مسلسل ساتواں سال ہے جب مسلمانوں کو اس مقدس شب کے موقع پر جامع مسجد میں عبادت کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ میرواعظ عمر فاروق نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان پابندیوں سے مسجد اقصیٰ پر عائد کی گئی پابندیوں کی عکاسی ہوتی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کا دل خون کے آنسو روتاہے کیونکہ انہیں اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔